اسلام آباد(نمائندہ جنگ ) نیب نے سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی اور دیگر کیخلاف تین ریفرنسز دائر کرنے کی منظوری ،غلام علی شاہ پاشاہ ، عبد السبحان میمن ،محمد سالک، گڈا حسین ابرو ، امتیاز سولنگی،، قادر بخش کیخلاف بد عنوانی کاریفرنس دائر کیا جائیگا،سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق ، سندھ ریونیو بورڈ کے عبدالسبحان میمن ، سندھ کے سابق سیکرٹریز محمد سالک ،غلام مصطفیٰ سابق ڈپٹی کمشنر قاضی جان محمدکیخلاف ریفرنس دائر کر نے کا فیصلہ کیا گیا ہے ،جبکہ سابق وفاقی وزیر برجیس طاہر ،ایم این اےاحمد سلطان ،سردار نصراللہ د ریشک ایم پی اے اور دیگر کے خلاف انکوائریز شروع کی جائیں گی، گزشتہ روزنیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چئیرمین جسٹس جاوید اقبال کی زیرصدارت ہوا، اعلامیے کے مطابق نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس کی تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں،اس کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں ۔