سیالکوٹ(نمائندہ جنگ )محکمہ لائیوسٹاک سیالکوٹ کے ڈاکٹر علی اکبر، ڈاکٹرمحمود الحسن اور ڈاکٹر محمد اسلم نے بتایا کہ ان کی ٹیم نے ایک ماہ کے دوران ناقص گوشت کی فروخت کرنے والے قصابوں کو ہزاروں روپے جرمانہ کرنے کے ساتھ5 سو کلو پانی ملا گوشت ضائع کیا۔ محکمہ لائیوسٹاک نے ماہ مارچ کے دوران515 دوکانوں کو چیک کیا جن میں سے41 کے چالان کرکے ان کو31000 جر مانہ کیا جبکہ3 قصابوں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ۔