• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حافظ سعید اور اس کے ساتھی کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیشرفت ہے، امریکا

حافظ سعیداوراسکےساتھی کوسزاپر امریکی محکمہ خارجہ کاردعمل


امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ حافظ سعید اور اس کے ساتھی کو مجرم قرار دیا جانا اہم پیشرفت ہے، حافظ سعید کو مجرم ٹہرایا جانا لشکر طیبہ کو اس کے جرائم پر انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے اہم قدم ہے۔

امیر کالعدم جماعت الدعوۃحافظ سعید اور ان کے ساتھی کی سزا پر امریکی محکمہ خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ حافظ سعید کو مجرم ٹہرایا جانا دہشت گردوں کی معاونت سے نمٹنے سے متعلق پاکستان کی جانب سے وعدے پورے کرنے میں اہم قدم ہے۔

حافظ سعید اوراُن کےساتھی کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 11 برس قید کی سزاسنائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف 2 کیسوں میں محفوظ فیصلہ سنایاگزشتہ روز سنایا ہے جس میں انہیں سزا انسداد دہشت گردی کی دفعہ11 ایف ٹو اور 11 این کے تحت سنا ئی گئی ہے۔

فیصلے کے خلاف ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی جاسکے گی،ساتھی ظفر اقبال کو بھی 11 سال قید وجرمانہ کیا گیا ہے،دونوں سزائیں ایک ساتھ ہوں گی۔

عدالت نے حافظ سعید سمیت 2 ملزمان کو دہشت گرد تنظیم کا حصہ ہونے اور غیر قانونی جائیداد رکھنے کے مقدمات میں فی کس 5 سال 6 ماہ کی سزا سنائی جو کہ مجموعی طور پر 11 سال بنتی ہے۔

حافظ محمد سعید کے وکیل محمد عمران فضل گل ایڈووکیٹ نے انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے ایف اے ٹی ایف کے دبائو کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حافظ محمد سعید اور پروفیسر ظفر اقبال کے خلاف اگرچہ کالعدم تنظیم سے تعلق اور پراپرٹیز رکھنے کے جرم میں11 برس قید کی سزا سنائی گئی ہے لیکن عدالت نے واضح طور پر یہ بھی قرار دیا ہے کہ حافظ محمد سعید و دیگر کے خلاف کسی قسم کی دہشت گردی کی معاونت اور غیرقانونی فنڈنگ کا کوئی الزام ثابت نہیں ہو سکا ہے۔

تازہ ترین