• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیہون میں 10 سالہ بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ

سیہون میں 10 سالہ بچی پر آوارہ کتوں کا حملہ


سیہون کے گاؤں احمد خان لاشاری میں 10 سالہ بچی پرآوارہ کتوں نے حملہ کیا کرکے بچی کو زخمی کردیا، تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے بچی جاں بحق ہوگئی۔

بچی کی موت کی خبر سنتے ہی ماں پر غشی کے دورے پڑ گئے اور اس کی حالت غیر ہوگئی۔

اسی گاؤں میں گزشتہ ماہ بھی ایک خاتون کتے کے حملے میں جاں بحق ہوئی تھی، کتوں کے کاٹنے سے اب تک سندھ میں کئی ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

تاہم عوام کو حکومت کی جانب سے ٹھوس انتظامات کا انتظار ہے۔

تازہ ترین