• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واٹربورڈکی نااہلی کابوجھ مزیدبرداشت نہیں کرسکتے، چیئرمین بلدیہ وسطی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیئرمین بلدیہ وسطی محمد ریحان ہاشمی نے کہا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی نااہلی کا بوجھ مزید برداشت نہیں کرسکتے، واٹر بورڈ فوری اپنا قبلہ درست کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونین کمیٹی نمبر15 نارتھ کراچی سیکٹر7-D/3 میں بلدیہ وسطی کے تحت خستہ حال سیوریج لائن کی تبدیلی اور جاری کاموں کے معائنے کے موقع پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر یونین کمیٹی نمبر 15 کے چیئرمین عفان سلیم، وارڈ کونسلر عبدالطیف، یوتھ کونسلر عاشر، متعلقہ بلدیاتی افسران و علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تازہ ترین