• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کو کم بجلی دینے پر وفاق سے احتجاج کیا جائے گا، اسماعیل راہو

کراچی(اسٹاف رپورٹر) حکومت سندھ نے صوبے کو کم بجلی دینے پر وفاقی حکومت سے شدید احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس سلسلے میں صوبائی وزیر زراعت سندھ اسماعیل راہو نے اپنے بیان میں کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ ریونیو دینے والے صوبے کو اندھیروں میں ڈبو دیا گیا ہے،وفاق نے 14 ماہ میں سندھ میں صرف 756 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی ہےجو صوبے کے ساتھ ناانصا فی ہے. اسماعیل راہو نے کہا کہ پنجاب اور کے پی کو سندھ سے کئی گنا زیادہ بجلی فراہم کی گئی۔ اس سلسلے میں حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ گوٹھوں کوبجلی کی عدم فراہمی پروفا قی حکومت کے اجلاسوں میں احتجاج کریں گے14 ماہ میں پنجاب کے 3613 گوٹھوں اور خیبرپختونخواہ کے 4 ہزار 176 گوٹھوں کو بجلی فراہم کی گئی، پی ٹی آئی کا طرز حکمرانی ملکی سالمیت کے لئے خطرناک ہےاس طرح وفاقی اکائیوں میں نفاق بڑھ رہا ہے اور ملک کمزور ہوگا۔ سندھ کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر جی ڈی اے اور ایم کیو ایم کی خاموشی قابل مذمت ہے۔
تازہ ترین