• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرائمری ہیلتھ کیئر میں عوام کی مدد کرنا چاہتا ہوں، ڈاکٹر عنصر حیات

مانچسٹر (نمائندہ جنگ) ڈاکٹر عنصر حیات نے پاکستان روانگی سے قبل مانچسٹر میں پروفیسر مدثر اقبال، چلڈرن اسپیشلسٹ ڈاکٹر احسان الحق، چوہدری ساجد علی، تصور عباس گوندل، محمد طارق باجوہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کا فرض ہے اپنے مادرِ وطن کی عوام کو اپنی کامیابیوں میں حصہ دار بنائیں جس چیز کی اپنے اور اپنے بچوں کے لیے خواہش کرتا ہے وہی اپنے ہموطن بہن بھائیوں کے لیے کوشش کرے، نیک کام میں کوشش کو خالق حقیقت میں بدل دیتا ہے، ڈاکٹر عنصر حیات پاکستان میں ہیلتھ سے متعلق ذمہ داران سے ملاقاتیں کریں گے اور پرائمری ہیلتھ کئیر پروگرام کےلیئے لائحہ عمل طے کریں گے۔
تازہ ترین