• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بگ بین کی مرمت کیلئے لاگت میں ایک تہائی اضافہ

لندن (نیوز ڈیسک) جنگ عظیم دوئم کے نازی بموں سے بگ بین کو پہنچنے والے نقصان کی مرمت کیلئے مزید 18.6 ملین پونڈ لاگت آئے گی۔ جنگ عظیم دوئم کے نازی بم اور ایزبسٹوس سے اس ٹاور کو اندازوں سے کہیں زیادہ نقصان پہنچا تھا اور اب مشہور بیل والے ایلزبتھ ٹاور کی مرمت کی لاگت میں ایک تہائی اضافہ ہو گیا ہے۔ یہ نازی بم ورکرز نے دریافت کئے تھے۔ اب اس ٹاور کی تزئین و آرائش اور مرمت کے کام کی لاگت پرانے اندازے سے ایک تہائی بڑھ گئی ہے جو 61.1 ملین پونڈ سے بڑھ کر 79.7 ملین پونڈ پر پہنچ گئی ہے۔ ہائوس آف کامنز کمیشن کے ایک ترجمان نے کہا کہ ارکان کو مرمت کیلئے مزید فنڈنگ کی درخواست پر مایوسی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایلزبتھ ٹاور پروجیکٹ کیلئے مزید فنڈنگ کی ضرورت کا سن کر فرسٹریشن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2017 میں اضافی 32 ملین پونڈ پر اتفاق ہوا تھا۔ انہوں نے کہا کہ 2021 کے آخر کی ڈیڈ لائن تک تزئین و آرائشن اور مرمت مکمل کرنے کیلئے بھرپور پیمانے پر کام کرنے کی ضرورت ہوگی۔ اگر دونوں ہائوسز کے اکائونٹنگ آفیسرز نے اس اضافے کی منظوری دے دی تو پھر نیا بجٹ طے کیا جائے گا۔
تازہ ترین