• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، سمت پٹیل

لاہور قلندرز کے کرکٹر سمت پٹیل نے پی ایس ایل کا مکمل ایڈیشن پاکستان میں ہونا خوش آئند قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سمت پٹیل نے  کہا کہ لاہور قلندرز کا حصہ بننے پر بہت خوش ہوں، ہر ملک کا حق ہے کہ کرکٹ اس کے اپنے ہی ملک میں ہو۔

سمت پٹیل نے کہا کہ ہوم گراؤنڈز پر کھیلنا بہت اچھا رہتا ہے مداحوں کو اپنے اسٹارز دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ 

اُنہوں نے کہا کہ حارث رؤف کی موجودگی میں لاہور قلندرز کا بولنگ اٹیک بہت اچھا ہے۔

‏اُنہوں نے کہا کہ کرس لین اور محمد حفیظ کی موجودگی میں بیٹنگ بھی اچھی ہے، میں بھی اپنا حصہ ڈالوں گا۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ایل ایک اچھی لیگ ہے، بولنگ کا معیار شاندار ہے۔

تازہ ترین