• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی پاکستان سے ناراض نہیں، شاہ محمود قریشی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی جیو نیوز سے گفتگو


وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ تمام قیاس آرائیاں دم توڑ گئی ہیں کہ ترکی پاکستان سے ناراض ہے۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ترک صدر کا خطاب تاریخی نوعیت کا ہے، صدر رجب اردوان نے کشمیر پر جو بات کی وہ تاریخ میں سنہری حروف سے یاد رکھی جائے گی، آج لائن آف کنٹرول کےدونوں جانب پیغام دیا گیا کہ کشمیریوں کا مسئلہ صرف پاکستان اور کشمیرکا نہیں بلکہ ترکی کا بھی مسئلہ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے واضح کیا کہ ترکی کشمیر پر پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، ایف اے ٹی ایف پر ترک صدر کا واضح پیغام ہے کہ وہ پاکستان کے ساتھ ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ترک صدر نے اعادہ کیا کہ وہ پاکستان سے دوطرفہ تعلقات کے خواہاں ہیں، پاکستان اور ترکی نئی اسٹریٹجک پلان پر آج دستخط کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ترکی ٹیکنالوجی کے کئی شعبوں میں ہم سے ایڈوانس ہے۔

وزیرخارجہ کاکہنا تھا کہ ایک سال سےاکنامک فریم ورک پرجاری بات چیت میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے اور دونوں رہنما اس دستاویز پر آج دستخط کریں گے۔

تازہ ترین