• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور قلندرز کے شائقین کو اس بار بھی بڑی امیدیں

لاہور قلندرز کے شائقین کو اس بار بھی بڑی امیدیں


پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز سے شائقین کرکٹ کو اس برس بھی بڑی امیدیں ہیں ۔شائقین کا کہنا ہے کہ لاہور ی ہیں تو سپورٹ تو لاہور قلندرز کی ہی ہو گی امید ہے اپنی غلطیوں کو نہیں دہرائیں گے ۔

لاہور قلندرز پی ایس ایل کا ٹائٹل تو اپنے نام نہیں کر سکی لیکن اس نے ہمیشہ لوگوں کے دل جیتے اور ان کی سپورٹ حاصل کی۔ پی ایس ایل کی مقبول ترین فرنچائز لاہور قلندرز سے پی ایس ایل فائیو میں لاہور کے شائقین کرکٹ کو بڑی امیدیں ہیں۔

شائقین کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کو ماضی کی غلطیوں کو بھلا کر نئی حکمت عملی کے تحت میدان میں اترنا ہے اور اس مرتبہ ٹائٹل جیتنا ہو گا۔

پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی ٹیم کم از کم آٹھ میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیل رہی ہے اور اسی وجہ سے لاہور کے شائقین کرکٹ میں جوش و خروش الگ سا ہے۔

تازہ ترین