• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے پول’ بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی

کبڈی ورلڈ کپ: پاکستان نے پول’ بی‘ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی


کبڈی ورلڈ کپ میں پاکستان نے آذربائیجان کو ہرا کر پول بی میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی۔ بھارت نے بھی اپنا آخری پول میچ انگلینڈ کے خلاف باآسانی جیت لیا۔ فاتح ٹیموں نے اپنے اپنے پول میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔

کل سیمی فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران سے ہوگا جبکہ بھارت کی ٹیم آسٹریلیا سے مقابلہ کرے گی، ایونٹ کے دلچسپ سیمی فائنلز بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل جیوسوپر براہ راست نشر کرے گا۔

گجرات میں بھی کبڈی ورلڈ کپ کا خوب رنگ جما، جہاں پہلے ٹیم پاکستان کا آذربائیجان سے مقابلہ ہوا ، دونوں جانب سے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا گیا۔ پہلوانوں نے خوب داؤ پیچ دکھائے لیکن پاکستان نے یہ میچ 30-40 سے جیت کر گروپ بی میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی ، اس گروپ سےآسٹریلیا نے بھی سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

پول اے کے آخری میچ میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان مقابلہ ہو ا، جس میں بھارت نے حریف ٹیم کو 26 کے مقابلے میں 44 پوائنٹس سے شکست دے کر گروپ اے میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی، دوسرے نمبر پر ایران کی ٹیم رہی۔

کبڈی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل کل(ہفتے)کو لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلے سیمی فائنل میں بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں شام چھ بجے مد مقابل ہوں گی ، جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں ٹیم پاکستان کا مقابلہ ایران سے رات ساڑھے سات بجےہوگا۔

ایونٹ کے یہ دلچسپ مقابلے بھی پاکستان کا پہلا اسپورٹس چینل براہ راست نشر کرے گا۔

تازہ ترین