• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، شعیب ملک

فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، شعیب ملک


پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ ان کا فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں، ابھی فٹ ہوں اور بھرپور انداز سے پرفارم بھی کر سکتا ہوں، جب بھی لگا کہ ٹیم کے لیےحصہ نہیں ڈال سکتا تو ریٹائرمنٹ لے لوں گا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ پہلے ان کا ارادہ تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے بعد ریٹائرمنٹ لے لیں گے، لیکن یہ ان کا حتمی فیصلہ نہیں، جب ورلڈ کپ قریب آئے گا تو پھر سوچیں گے، فی الحال ریٹائرمنٹ کا کوئی ارادہ نہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ انہیں کپتانی کا شوق نہیں، ان کا فوکس پرفارمنس پر ہے وہ بطور پلیئر ٹیم کے لیے بہتر سے بہتر کرنا چاہتے ہیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ انٹرنیشنل لیگز میں ان کی اچھی فارم رہی ہے، امید ہے پی ایس ایل میں بھی اسے جاری رکھیں گے۔

پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو میں شعیب ملک پشاور زلمی کی نمائندگی کررہے ہیں۔

تازہ ترین