• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، پری پیئرڈ کیٹگری میں 56 ڈرائیورشریک

چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی، پری پیئرڈ کیٹگری میں 56 ڈرائیورشریک


پندرہویں چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی قلعہ دراوڑ میں جاری ہے۔ ریلی کے دوسرے دن بڑے مقابلے کے پہلے مرحلے کے لئے 56گاڑیاں ٹریک پر روانہ ہوئیں۔ پچھلے سال کے چیمپئن ڈرائیور میر نادر مگسی ٹریک پر سب سے پہلے روانہ ہوئے اور سب سے پہلے ہی فنشنگ پوائنٹ پر پہنچے۔

صحرائے چولستان کے مرکز ی مقام دراوڑ میں جاری پندرہویں ڈیزرٹ جیپ ریلی کے پریپئرڈ کیٹیگری، یعنی بڑے مقابلے کے پہلے مرحلے میں56 گاڑیاں 220 کلو میٹر کے ٹریک پر روانہ ہوئیں۔

سب سے پہلے پچھلے سال کے چیمپئن میر نادر مگسی کی گاڑی ٹریک پر روانہ ہوئی، جسے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے فلیگ آف کیا جبکہ دیگر گاڑیاں بھی اپنی اپنی باری پر ٹریک پر روانہ ہوتی رہیں۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ چولستان ڈیزرٹ جیپ ریلی بین الاقوامی طور پر پاکستان کا سافٹ امیج ابھارنے میں معاون و مدد گار ثابت ہورہی ہے۔

ٹریک پر جانے والی56 گاڑیوں میں سے 43 گاڑیاں واپس فنشنگ پوائنٹ پر پہنچ سکیں، جبکہ 13 گاڑیاں مختلف وجوہات کے باعث ٹریک پر ہی رک گئیں۔ سب سے پہلے لانچنگ پیڈ سے ٹریک پر روانہ ہونے والےمیر نادر مگسی ہی سب سے پہلے واپس فنشنگ پوائنٹ پر پہنچے۔ انہوں نے پہلا مرحلہ دو گھنٹے 23 منٹ دس سیکنڈ میں طے کیا۔

دوسرے نمبر پر روانہ ہونے والے آصف فضل بھی نادر مگسی کے بعد ہی فنشنگ ٹریک پر پہنچے۔

ہفتے کی صبح 210 کلو میٹر ٹریک پر اسٹاک کیٹیگری کے مقابلے میں چار خواتین ڈرائیورز سمیت 80 ڈرائیورز حصہ لیں گے جس میں سلمیٰ خان اور تشنا پٹیل جیسی ماہر ڈرائیور شامل ہیں۔

تازہ ترین