• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سید محمد طحٰہ پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او مقرر

سید محمد طحٰہ پی ایس او کے ایم ڈی اور سی ای او مقرر


وفاقی حکومت نے سید محمد طحٰہ کو پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) اور چیف ایگزیکٹو آفیسر(سی ای او) مقرر کردیا ہے۔

حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سید محمد طحٰہ کی تعیناتی 3 سال کے لیے ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق سید محمد طحٰہ توانائی کے شعبے میں 27 سال کا تجربہ رکھتے ہیں، وہ بیمار اداروں کو منافع بخش بنانے کے حوالے سے شہرت کے حامل ہیں۔

اعلامیے کے مطابق محمد طحٰہ کی قائدانہ اور کاروباری صلاحیتوں کا وسیع پیمانے پر اعتراف کیا گیا ہے، وہ پہلے بھی 9 سال تک پی ایس او سے منسلک رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین