• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران جنگ: اٹلی نے نیٹو سربراہ کا دعویٰ مسترد کردیا

اٹلی نے نیٹو سربراہ مارک روٹے کے ایران جنگ میں امریکا کی مدد کرنے کا دعویٰ مسترد کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق نیٹو سربراہ مارک روٹے کے بیان پر اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایران تنازعہ میں اٹلی نے کبھی کوئی حصہ نہیں لیا۔

جارجیا میلونی کا کہنا تھا کہ اٹلی نے امریکی فوج کو صرف ٹیکنیکل اور لاجسٹک سپورٹ دی تھی۔

واضح رہے کہ مارک روٹے نے گزشتہ روز کہا تھا کہ  ایران کے خلاف آپریشن ایپک فیوری میں اٹلی سے 500 امریکی جنگی جہازوں نے اڑان بھری تھی۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید