• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

ہم فلمی ہیروئنز نہیں، جو آپس میں لڑیں، رابی پیرزادہ کا وائلڈ لائف کو پیغام

ہم فلمی ہیروئنز نہیں، جو آپس میں لڑ یں، رابی پیرزادہ کا وائلڈ لائف کو پیغام


لاہور (ایجنسیاں) سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ کو گھر میں غیرقانونی طور جنگلی جانور رکھنے کے کیس میں بری کردیا گیا۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات نے پچھلے سال رابی پیرزادہ کے خلاف غیر قانونی طور پر اژدھے، سانپ اور مگر مچھ رکھنے کے الزام میں چالان درج کیاتھا۔ گزشتہ روز چالان کی سماعت مجسٹریٹ ماڈل ٹان کی عدالت میں ہوئی، جج حارث صدیقی نے کیس کی سماعت کی۔ جج نے وکلا کے دلائل سننے کے بعد رابی پیرزادہ کے خلاف محکمہ وائلڈ لائف پنجاب کی جانب سے عائد کردہ تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے رابی کو بری کرنے کا فیصلہ دیا۔ کیس میں بری ہونے کے بعد رابی پیرزادہ نے انسٹاگرام پر کیس کا فیصلہ اپنے حق میں ہونے پر خدا کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا اللہ نے مجھے وائلڈ لائف والے کیس میں سرخرو کرادیا۔ ویڈیو پیغام میں رابی پیرزادہ نے محکمہ وائلڈ لائف کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہم فلمی ہیروئنز تھوڑی ہیں جو آپس میں لڑ رہے ہیں۔ رابی پیرزادہ نے محکمہ وائلڈ لائف کو ان کے ساتھ کام کرنے کی دعوت بھی دی اور کہا آئیں مل کر جنگلی حیات اور انسانوں کی دوستی کے لیے کام کرتے ہیں۔

تازہ ترین