کراچی (جنگ نیوز) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے مکمل اجلاس میں امریکا اگر پاکستان کو گرے لسٹ سے نکالنے میں کامیاب بھی نہ ہوا تب بھی بلیک لسٹ ہونے سے بچانے کیلئے حمایت کی توقع ہے۔ تاہم بھارت کو بدستور اس معاملے میں تشویش لاحق ہے، غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایف اے ٹی ایف ایک بین الحکومتی تنظیم ہے جو بین الاقوامی سطح پر منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت سے نمٹنے کی کوششیں کرتی ہے۔ اس تنظیم کا مکمل اجلاس پیرس میں 16تا 21فروری 2020 ہو گا۔ جس میں حکومت پاکستان کی جانب سے اس ضمن میں کوششوں کا جائزہ لیا جائے گا۔