• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت چین میں مقیم طلبا کے والدین سے رابطہ رکھے، انہیں مطمئن کرے، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد(اے پی پی/اےاین این/آئی این پی/ٹی وی رپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے حکومت کو چین میں مقیم پاکستانی طلبا کے والدین سے رابطہ رکھنے اور انہیں مطمئن کرنے کی ہدایت کی ہے،عدالت نے کیس کی سماعت 21 فروری تک ملتوی کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے چین میں مقیم پاکستانی طلبا کی واپسی کے لئے دائر درخواست پر وزارت خارجہ کو متاثرہ بچوں کے والدین سے رابطوں کیلئے فوکل پرسن مقرر کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ای میل اور رابطہ نمبر پبلک کئے جائیں۔ عدالت عالیہ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے چین میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی جانب سے ای میل کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے 18 فروری کو مقرر کیس پر جمعہ کو سماعت کی۔دوران سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیئے کہ مشکلات ہیں جنہیں ریاست حل کرنا چاہتی ہے۔اس موقع پر ڈی جی وزارت خارجہ نے یقین دہانی کرائی کہ روزانہ دفتر خارجہ میں دن 11 بجے متاثرہ بچوں کے والدین سے ملاقات کریں گے، منگل کو وزیراعظم کے معاونین ذوالفقار بخاری اور ڈاکڑ ظفر مرزا سے بھی ملاقات کرا دیں گے۔
تازہ ترین