• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت، ویلنٹائن ڈے پر کالج طالبات کا لو میرج نہ کرنیکاعہد

کراچی(نیوزڈیسک)دنیا بھر میں جہاں 14 فروری کو ویلنٹائن ڈے منایا جارہا ہے،وہیں مہاراشٹر کے امراواتی میں ایک گرلز کالج کی طالبات نے اس بات کا عہد کیا کہ وہ اس دن کے موقع پر عہد کرتی ہیں کہ وہ نہ تو پیار کے چکر میں پڑیں گی اور نہ ہی لو میرج کریں گی.

وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ طالبات اپنے ہاتھ سیدھے کیے ہوئے ہیں اور اس بات کا عہد کررہی ہیں کہ وہ کبھی ناتو پیار کے چکر میں پڑیں گی اور نہ ہی لو میرج کریں گی.

اس موقع پر ان کے درمیان ایک پروفیسر بھی موجود تھے اور ان کاکہنا تھا کہ طالبات نے خود سے یہ عہد کیا ہے اور اس کیلئے کالج انتظامیہ نے ان اسٹوڈنٹس پر کوئی دبائو نہیں ڈالا۔

تازہ ترین