• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیمر اویب ٹی وی لائسنس کی تجویز یکسرختم کردے، آل سندھ میڈیا کانفرنس

کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی پریس کلب کے زیر اہتمام ہونے والی آل سندھ میڈیا کانفرنس میں منظور کی گئی قرار داد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ پیمر اویب ٹی وی لائسنس کی تجویز کو یکسرختم کردے، پیمرا کے ویب ٹی وی کو لائسنسنگ کرنے کے اقدامات بنیادی انسانی حقوق، جاننے اور معلومات تک رسائی کے حق کے منافی ہیں۔ سوشل میڈیا پر قدغن کو بھی مسترد کیا جاتا ہے۔ پیمرا کو خود مختار ادارہ بنایا جائے۔ آل سندھ میڈیا کانفرنس میں سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر ضیاء مخدوم،گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کے انفارمیشن سیکرٹری سردار عبدالرحیم، پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کی انفارمیشن سیکرٹری و رکن صوبائی اسمبلی نصرت سحر عباسی، پاکستان مسلم لیگ ن کے شاہ محمد شاہ، کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران ، سیکرٹری ارمان صابر، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس، کراچی یونین آف جرنلسٹس اور سندھ بھر کے پریس کلبس کے نمائندوں اور دیگر نے شرکت کی۔

تازہ ترین