• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سینیٹ، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام سمیت 6 بل منظور

سینیٹ، لیگل ایڈ اینڈ جسٹس اتھارٹی کے قیام سمیت 6 بل منظور 


اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سینیٹ نے لیگل ایڈاینڈ جسٹس اتھارٹی بل، خواتین جائیداد حقوق کے نفاذ کا بل،بنکوں (قومیانے) ترمیمی بل ، اعلیٰ عدالتوں (عدالتی لباس اور خطاب کا طریقہ کار ) حکم (تنسیخی بل 2020ء سمیت 6بلوں کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی۔ جمعہ کو سینیٹ کے اجلاس کے دوران قائد ایوان سنیٹر شبلی فراز نے جغرافیائی علامات کی رجسٹریشن اور موثر تحفظ کا بل جغرافیائی علامات (رجسٹریشن اور تحفظ پیش 2019ء قائمہ کمیٹی کی رپورٹ کردہ صورت میں ایوان میں پیش کیا جس کی اتفاق رائے سے منظوری دیدی گئی۔

تازہ ترین