• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دیہی مراکز صحت پر ہر بدھ کو مفت الٹرا سائونڈ کیمپ لگانے کا حکم

ملتان( سٹاف رپورٹر)محکمہ صحت ملتان نے دیہی مراکز صحت پر ہر بدھ کو مفت الٹرا سائونڈ کیمپ لگانے کا حکم دیا ہے تمام سینئر میڈیکل آفیسرز کو احکامات میں کہا گیا ہے کہ ہر ہفتے بدھ کے روز مفت الٹرا سائونڈ کیمپ لگائے جائیں اور اسکی رپورٹ بھجوائی جائے، مفت الٹرا سائونڈ کیمپ کے حوالے سے دیہی مراکز صحت پر بینرز آویزاں کئے جائیں، مفت الٹرا سائونڈ کیمپ میں کئے گئے الٹرا ساونڈ کی تعداد، مریضوں میں بیماریوں کی تشخیص اور ان مریضوں کو ریفر کرنے بارے رپورٹ بھی بھجوائی جائے۔
تازہ ترین