• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مذاکرات پر ردعمل

آئی ایم ایف کا پاکستان سے مذاکرات پر ردعمل


انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) ترجمان نے پاکستان سے مذاکرات پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان آئی ایم ایف ٹریسا ڈبن نے کہا ہے کہ پاکستان سے قرض کی دوسری قسط کیلئے مذاکرات جاری ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کئی مرتبہ ایسا ہوتا ہے کہ ایک دورے میں کام مکمل نہیں ہوتا، پاکستان کے ساتھ مذاکرات اور کام ابھی جاری ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان ٹریسا ڈبن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کے ساتھ مزاکرات کا اگلا دور شیڈول نہیں۔

گزشتہ روز عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان سے مذاکرات کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا، جس میں پاکستان کی گزشتہ چند ماہ کی ترقی کو قابل ذکر قرار دے دیا تھا۔

آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا تھا کہ مستحکم اقتصادی پالیسیوں سے اصلاحات میں تیزی لائی گئی، گزشتہ سال دسمبر تک تمام شعبوں کی کارکردگی میں ریکارڈ بہتر آئی ہے۔

اس سے قبل پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات مکمل ہونے کی خبر آئی تھی، مذاکرات کے درمیان طے پایا کہ جون 2020ء سے پہلے نئے ٹیکس نہیں لگائے جائیں گے، اس دوران منی بجٹ بھی نہیں آئے گا۔

تازہ ترین