• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوکرین میں بزرگی کے مرض میں مبتلا آٹھ سالہ بچی ہلاک

کراچی (نیوز ڈیسک) یوکرین میں بزرگی کے مرض میں مبتلا آٹھ سالہ بچی ہلاک ہوگئی۔ برطانوی اخبار کے مطابق اینا سیکیڈن نامی یہ بچی غیر معمولی جینیاتی قبل از بڑھاپے کی بیماری میں مبتلا تھی جو پوری دنیا میں صرف 160 افراد کو متاثر کرتی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ اس بچی کی بیالوجیکل عمر 80 سال کے قریب تھی جیسا کہ انہوں نے ’حیرت انگیز‘ لڑکی کو خراج تحسین پیش کیا جسے صحت کے بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔ گزشتہ ماہ اس بچی کی عمر آٹھ سال ہوئی لیکن اس کا وزن صرف 17 پاؤنڈز تھا۔

تازہ ترین