• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20فروری سے پاکستان کرکٹ کا سب سے بڑا میلہ پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کا انعقاد پاکستان کے مختلف شہروں میں ہورہا ہے جس کے لیے نا صرف پاکستانی بلکہ غیر ملکی کرکٹر بھی پر جوش ہیں ۔

ٹوئٹر پر ایسا ہی ایک مکالمہ جگری دوست حسن علی اور شاداب کے درمیان بھی دیکھنے میں آیا ہے جس میں وہ ایک دوسرے کو چیلنج کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر دلچسپ بحث کا آغاز حسن علی کی جانب سے کیا گیا۔

پشاور زلمی کی نمائندگی کرنے والے حسن علی نے اسلام آباد یونائیٹد کی ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنی کِٹ کا رنگ یعنی پیلے رنگ کو اسلام آباد کے لال رنگ پر فوقیت دی۔

ساتھ ہی حسن علی نے قہقہے لگانے والی ایموجی کا استعمال بھی کیا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ شدید مذاق کے  موڈ میں ہیں۔

حسن علی کی جانب سے بس اس ٹوئٹ کا انتظار تھا کہ شاداب بھی میدان میں آگئے اور کہا کہ پی ایس ایل کی 2 ٹرافیز پشاور زلمی کی جیتی گئی ایک ٹرافی پر بھاری ہے۔

اس پر حسن علی کا کہنا تھا کہ کوئی نہیں اس بار 2-2 کردیں گے تاہم انہوں نے زیادہ علامتی یعنی گریٹر دین یا (

اس کے جواب میں شاداب نے دوست حسن علی کی تصحیح کرتے ہوئے کہا کہ 2

جواب دینے اور دوست سے تفریح کرنے کی اس دوڑ میں حسن علی بھی خوب جواب دیتے رہے اور شاداب کو فوراً یاد کروادیا کہ انہوں نے ایک ہی جیتی ہے۔

یاد رہے کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں شاداب اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ نہیں تھے۔

یہ بھی دیکھئے: پاکستان سپر لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع


شاداب نے حسن کو جواب دیا کہ اس میں تمہیں ہی ہرایا تھا، اس کے جواب میں حسن نے لاجواب ہوجانے والی ایموجی کا استعمال کیا۔

یہ بھی یاد رہے کہ پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں اسلام آباد یونائیٹد نے پشاور زلمی کو سنسنی خیز فائنل میں 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں کی اس دلچسپ گفتگو سے ان کے مداح اور کرکٹ شائقین خوب محظوظ ہوئے۔

حسن علی نے شاداب کے ہمراہ پریکٹس کے بعد لی گئی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ لوگ فرنچائز کی وجہ سے منقسم ہیں لیکن کرکٹ کی وجہ سے متحد ہیں۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین