• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع


پاکستان سپر لیگ 2020 کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا، دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں کا آغاز جمعرات سے ہوگا۔

ٹرافی کی رونمائی ایک دن پہلے ہوگی، بدھ کو نیشنل اسٹيڈیم میں تقریب رونمائی کے مہمان خصوصی اسکواش لیجنڈ جہانگیر خان ہوں گے، دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد کو ٹرافی تھمائیں گے، تقریب میں تمام ٹیموں کے کپتان شریک ہوں گے۔

پی ایس ایل میں پہلی بار اردو کمنٹری بھی ہوگی، جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے اپنی کٹ پر کھلاڑیوں کے نام اردو میں تحریر کرنے کا منفرد تجربہ کیا ہے۔

20 فروری سے 22 مارچ تک جاری رہنے والے اس ٹورنامنٹ کے تمام 34 میچز ملک بھر کے 4 مختلف اسٹیڈیمز پر کھیلے جائیں گے۔

پی ایس ایل 2020 کا افتتاحی میچ دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور دو مرتبہ کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔ لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا فائنل 22 مارچ کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔

تازہ ترین