• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کبڈی ورلڈکپ 2020 میں بھارت کو شکست دے کر پاکستان پہلی مرتبہ کبڈی کا عالمی چیمپئن بنا۔ اس موقع پر معروف شوبز شخصیات بھی خوش دکھائی دے رہی ہیں ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ماہرہ خان ، حمزہ علی عباسی و دیگر شخصیات عالمی چیمپئن بننے والی کبڈی ٹیم کو مبارکباد دے رہے ہیں ۔

اداکارہ ماہرہ خان نے کبڈی ورلڈکپ جیتنے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ٹیم اور پاکستانیوں کو مبارکباد دی۔

ماہرہ نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ ’پاکستان زندہ آباد‘ کا استعمال بھی کیا۔

گلوکار و اداکار علی ظفر نے بھی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والوں کی تصویر شیئر کی اور خوشی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کبڈی ورلڈکپ کے فائنل میں اعصاب شکن مقابلے میں قومی پہلوانوں نے روایتی حریف بھارت کو 41 کے مقابلے میں 43 پوائنٹس سے شکست دی۔

حمزہ علی عباسی نے بھی اپنی خوشی کا اظہار کیا۔

تازہ ترین