• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارات میں تیز آواز گانوں نے دولہے کی جان لے لی

بھارتی ریاست تلنگانہ میں بارات میں چلنے والے گانوں کی تیز آواز نے دولہے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق 25 سالہ دولہا اپنی بارات میں بجنے والے تیز گانوں کی وجہ سے بے چین ہو رہا تھا اور پھر بعدازاں دلہے کی طبیعت بگڑ گئی۔

 دولہے کے گھر والوں نے بتایا کہ ان کی شادی کی تقریب دن میں منعقد کی گئی، بارات میں تیز آواز میں بجنے والے گانوں کی وجہ سے گنیش بے چینی کی کیفیت میں مبتلا ہو گیا اور بعد ازاں طبیعت بگڑنے پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اسپتال منتقل ہوتے ہی دولہا دم توڑ گیا، اس حوالے سے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ 25 سالہ گنیش کو دل کا دورہ پڑا تھا۔

تازہ ترین