• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

سُرما گُھلا کے آنکھوں میں نکلا نہ کیجئے....

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈلز:آیت، نور

ملبوسات:شیخ عمران

آرایش:دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی:عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

سکھی سہیلیوں کا ساتھ کچھ ایسا جادوئی اثر رکھتا ہے کہ لاکھ دِل بوجھل، اُداس ہو، رفاقت میسّر آتے ہی نہ صرف ساری اُداسی پَل بَھر میں ختم ہوجاتی ہے، بلکہ وقتی طور پر ہی سہی کئی فکروں، پریشانیوں سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ یقین نہ آئے تو رخصت ہوتے جاڑے کی اِک شام کسی رازدار،دُکھ سُکھ کی ساتھی،دِل نگر میں بسی سہیلی کے سنگ بِتا کر دیکھیں، چہار سُو خوشیوں کے جلترنگ بجتے سُنائی نہ دیئے، تو کہیے گا۔ لیجیے، آج ہم نے اپنی بزم بھی ایسی ہی سہیلیوں، ہم جولیوں کے لیےموسم کی مناسبت سے کچھ اونی، نرم و گرم سے ملبوسات سے مرصّع کردی ہے۔ 

ذرا دیکھیے،ایک سہیلی کا سیاہ جینز اور شرٹ کے ساتھ فون، گِرے اور سیاہ رنگوں کی حسین کامبی نیشن میں فُل کوٹ اسٹائلش لُک دے رہا ہے، تو دوسری کے آف وائٹ رنگ فراک اسٹائل کوٹ کی جاذبیت بھی کچھ کم نہیں۔ پھر ایک جانب بلیو جینز اور قدرے چھوٹی سفید رنگ شرٹ کے ساتھ آف وائٹ نرم و ملائم کوٹ غضب ڈھا رہا ہے، تو دوسری جانب ڈارک اولیو گرین ریکزین جیکٹ کی تو کیا ہی بات ہے۔ تیسرے کامبی نیشن میں ایک ہم جولی نے آف وائٹ اور سیاہ کے امتزاج میں ڈبل لیئر بلیزر کوٹ کا انتخاب کیا ہے،تو دوسری کا پلین آف وائٹ سوئیٹر بھی خُوب جچ رہا ہے۔

تو کہیے، آپ اپنی کسی قریبی سہیلی سے ملاقات کے لیے ان میں سے کون سا رنگ و انداز منتخب کر رہی ہیں؟؟

تازہ ترین
تازہ ترین