• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہد آفریدی اور عمران طاہر نے ملتان سلطانز کو جوائن کر لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آل راؤنڈرشاہد آفریدی ،جنوبی افریقی عمران طاہر اور انگلینڈ کے ڈیو میڈسن نے پی ایس ایل کے لئے ملتان سلطانز کے کو لاہور میں جوائن کر لیا ہے اور ٹریننگ میں حصہ لیا۔ ملتان سلطانز 19 فروری کو ایچی سن کالج میں ایم سی سی کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی۔ ایم سی سی کے خلاف ناردرن کے میچ کی وجہ سے روحیل نذیر اور سہیل تنویر نے ٹریننگ میں حصہ نہیں لیا ۔ ملتان سلطانز کی ٹیم ایونٹ میں اپنا پہلا میچ لاہور قلندرز کے خلاف 21 فروری کو کھیلے گی۔

تازہ ترین