کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے زیر اہتمام 69واں 4روزہ فلاور شو 20فروری کو اے کے خان پارک سی ویو پر شروع ہوگا، فلاور شو کا افتتاح صدر پاکستان عارف علوی کریں گے، ان خیالات کا اظہار ہارٹی کلچرل سوسائٹی آف پاکستان کے چیئرمین فہیم صدیقی، صدر آرٹس کونسل محمداحمدشاہ اور وائس چیئرپرسن نوشابہ خلیل سمیت عہدیداروں نے پریس کانفرنس سے کیا۔ انہوں نے کہاکہ پوری دنیا میں ماحولیاتی آلودگی کا مسئلہ درپیش ہے۔