• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لیسٹرمیں برآمد بم کو ماہرین نے تباہ کردیا

لندن ( جنگ نیوز)لیسٹر میں ویسٹرن بولیوارڈ کے قریب نہر سے میگنٹ فشرز کو دستی بم ملا تھا جس کو بم ڈسپوزل سکواڈ کے ماہرین نے کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کر دیا ۔پولیس کو بم ملنے کی اطلاع گزشتہ روز گیارہ بجے دن دی گئی تھی۔ اس بم کو ماہرین نے لیسٹر شائر پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب ایک کھیت کنٹرولڈ دھماکے سے تباہ کیا۔ اس علاقے میں میگنٹ فشرز نے گزشتہ سال تین دستی بم برآمد کیے تھے۔
تازہ ترین