• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہشام کاشف کی آل آزادکشمیر سکائوٹس پروگرام میں پہلی پوزیشن

لوٹن (نمائندہ جنگ) کوٹلی کے پانچویں جماعت کے طالب علم ہشام کاشف نے آل آزاد کشمیر سکاوٹس پروگرام میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے لوٹن میں مقیم کوٹلی کمیونٹی کے سر فخر سے بلند کر دیئے، کوٹلی میں زیر تعلیم ہشام کاشف نے مظفر آباد میں منعقدہ آزاد کشمیر بھر کے اسکاوٹس مقابلہ میں حصہ لیا اور اوّل پوزیشن حاصل کرکے صدارتی گولڈ میڈل جیت لیا، ہشام کاشف کے دادا بابو عنایت حسین نے جنگ سے بات چیت میں کہا کہ یہ ایک اعزاز ہے کہ ان کے کم عمر پوتے نے سکاوٹس میں پہلی پوزیشن لی، انہوں نے مزید بتایا کہ صدر آزاد کشمیر ہشام کاشف کو گولڈ میڈل بعد میں ایک تقریب میں عطا کریں گے جبکہ لوٹن میں جہاں پر کوٹلی کی کمیونٹی کی کثیر تعداد آباد ہے۔ جنہوں نے کم عمر بچے کو ملنے والی اس کامیابی پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ لوٹن پی پی پی کے لالہ چوہدری محمد تاج سمروڑ، الحاج چوہدری محمد نواز سمروڑ، جبکہ سرہوٹہ نمبر 2 کوٹلی سے پی پی پی کے وقاص احمد چوہدری، سمروڑ سے محمد اقبال شیرازی اور متعدد دیگر نے ہشام کاشف کی فیملی کو اس کامیابی پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔
تازہ ترین