• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت: 4 ماہ قبل مارے گئے تھپڑ کا بدلہ قتل کرکے لے لیا، واردات کے بعد مقتول کا دوست کا اعتراف جرم

فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا
فوٹو بشکریہ بین الاقوامی میڈیا

بھارتی شہر دہلی میں واقع ایک کیفے میں 24 سالہ نوجوان کے قتل کے بعد ایک سنسنی خیز اعترافی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ملزم نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو میں قتل کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے ذاتی رنجش میں اپنے دوست کو گولی ماری۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا کہ اس کے دوست، مقتول نے چار ماہ قبل اِسے تھپڑ مارا تھا جس کا بدلہ لینے کے لیے ملزم نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔ 

ملزم نے واضح کیا ہے کہ اس قتل میں اس کے والد، اہلِ خانہ یا دوستوں کا کوئی کردار نہیں اور نہ ہی اس معاملے میں پیسوں کا لین دین شامل تھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم نے ویڈیو بیان میں مقتول کے بھائی کے ان دعوؤں کو بھی جھوٹ قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ قتل قرض کے تنازع پر ہوا، مقتول کے بھائی کا الزام ہے کہ قرض کی واپسی نہ ہونے پر ملزم اور اس کے والد نے ان کے گھر آ کر جھگڑا کیا تھا، اس حوالے سے پولیس میں شکایت بھی درج کرائی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق مقتول نوجوان کو دو روز قبل ایک کیفے میں گولی مار کر قتل کیا گیا تھا، مقتول کو تین گولیاں ایک سر اور دو سینے میں لگی تھیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری کے لیے متعدد ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید