• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مودی کو پاکستان کے بلیک لسٹ نہ ہونے سے تکلیف ہے،حامد موسوی

اسلام آباد( خصوصی نمائندہ ) قائد ملت جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کچہری چوک کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے اس مذموم کارروائی کو ازلی دشمن کی کاررستانی قراردیا ہے ۔ ٹی این ایف جے بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری مصطفی کمال اور مردان علی چنگیزی کی سرکردگی میں عمائدین سے خطاب کرتے انہوں نے باورکرایا کہ ترک صدر کی جانب سے کشمیرکے بارے میں پاکستان کے موقف کی تائید، ہمارے مسائل کو اپنے مسائل اوردرد کو اپنا درد قراردینے جبکہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی مسئلہ کشمیر پر سہولت کاری کی پیشکش سے بھارت کو سخت تکلیف پہنچی ہے۔ مودی حکومت کو پاکستان کے بلیک لسٹ میں شامل نہ ہونے اورسی پیک منصوبے کی وجہ سے پیٹ میں سخت مروڑ ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے عوام نے مودی حکومت کیخلاف سراپا احتجاج ہوکرثابت کردیا ہے کہ دو قومی نظریہ سچا تھا ۔قائد ملتِ جعفریہ آغاسیدحامدعلی شاہ موسوی نے کہا کہ کوئٹہ دھماکے کا مقصد نفرتوں کو فروغ دینا اور مسلمہ مکاتب کو آپس میں لڑانا ہے لہذا تمام طبقات پرلازم ہے کہ و ہ تحریک پاکستان کے دوران کیے گئے اتحاد و یکجہتی کے مظاہرے کی یاد تازہ کرکے دشمن پر ثابت کردیں کہ سنی شیعہ آپس میں بھائی اور دشمن کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں ۔
تازہ ترین