• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کا مختلف مراکز کا معائنہ‘ہدایت نامہ جاری

کوئٹہ (آن لائن ) بلوچستان فوڈ اتھارٹی کی معائنہ ٹیم نے گزشتہ روز اسپنی روڈ میں قائم مختلف اشیائے خوردو نوش تیار و فروخت کرنے والے مراکز کا معائنہ کیا اور اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا ڈائریکٹر جنرل بی ایف اے ابراہیم بلوچ کی ہدایت پر معائنہ ٹیم نے کارروائی کے دوران مذکورہ مراکز کے مالکان وعملے کو اشیاء کے معیار اور صفائی کے انتظامات سے متعلق خصوصی ہدایات دیں جبکہ دو مراکز کو بی ایف اے حکام کی جانب سے دیئے گئے گزشتہ وارننگ نوٹسز کے باوجود ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے پر جرمانہ کیا گیامزید برآں فوڈ اتھارٹی حکام کی جانب سے دیگر کھانے پینے کے مراکز وغیرہ کے مالکان کو بھی بی ایف اے کے وضع کردہ اسٹینڈرز اور حفظان صحت کے اصولوں کے عین مطابق اشیاء خورد نوش کی تیاری و فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی جبکہ اس حوالے سے انہیں خصوصی ہدایت نامے بھی جاری کیے گئے ۔
تازہ ترین