کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) بلوچستان بار کونسل نے کوئٹہ اور بلوچستان میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں آئے روز قتل و غارت بم دھماکوں سے بلوچستان کے عوام پریشان ہیں سیکورٹی کے نام پر سالانہ کروڑوں روپے خرچ ہوتے ہیں اور ہر جگہ سیکورٹی فورسز کے چوکیاں قائم ہیں اس کے باوجود بم دھماکے ہوتے ہیں آج کوئٹہ کچہری کے قریب بم دھماکے میں کئی افراد شہید اور زخمی ہیں جو کہ سیکورٹی اداروں کے کاگردگی پر سوالیہ نشان ہے بیان میں شہداء کے فیملی کے ساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے بلند درجات اور زخمیوں کو جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اور بیان میں کوئٹہ بم دھماکے اور نصیرآباد بار کے صدر شبیر احمد شیرازی کے خلاف نصیر آباد پولیس کے ناروے رویے کے خلاف کل بلوچستان بھر میں عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔