• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کمشنر ملتان کا نشتر برن سنٹر کا اچانک دورہ، ایمرجنسی، فارمیسی کا جائزہ

ملتان(سٹاف رپورٹر)کمشنر شان الحق نے نشتر برن سینٹر کا اچانک دورہ کرتے ہوئے ایمرجنسی اور فارمیسی کا جائزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ برن سنٹر میں ایمرجنسی ٹریٹمنٹ میکانزم بنایا جائے اور فرنٹ ڈیسک کے قیام پر پلان مرتب کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں ڈاکٹرز،سٹاف کی کمی کے بارے میں حکومت پنجاب کو آگاہی دی جائے گی،بریفنگ دیتے ہوئے ایم ایس برن یونٹ نے بتایا کہ ایس او پیز کے مطابق مکمل سکین کے بعد نشتر برن یونٹ میں مریض کو علاج کیلئے شفٹ کیا جاتا ہے،ایمرجنسی کی نوعیت پر مریض کو داخل بھی کیا جاتا ہے جس کیلیے یہاں 72 عام بیڈز اور 6 ایمرجنسی بیڈز فعال ہیں۔
تازہ ترین