• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کا صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ترجمان امداد چانڈیو کی ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو


ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی عزیز میمن کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیئے: ایک اور صحافی کا پُراسرار قتل

’جیو نیوز‘ کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے ترجمان امداد چانڈیو نے کہا ہے کہ صحافی کے قتل کے ملزمان کو گرفتار نہ کیا جانا انتظامیہ کی ناکامی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ صحافی کا قتل ایک شخص نہیں ادارے کا قتل ہے، ریاست کے ادارے کمزور ہیں، انہیں مضبوط بنانے کے اقدامات نہیں کیے جا رہے۔

یہ بھی پڑھیئے: عزیز میمن کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے، صحافتی تنظیمیں

ترجمان ایچ آر سی پی نے یہ بھی کہا کہ نوشہرو فیروز میں رکنِ صوبائی اسمبلی شہناز انصاری کے قتل پر بھی کوئی خاص کارروائی نہیں ہو سکی ہے۔

تازہ ترین