• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شام کے بعض تاجروں اور اداروں پر یورپی پابندی

برسلز (آئی این پی) یورپی یونین کی طرف سے شام میں اسد رجیم کی معاونت کرنے والی8کاروباری شخصیات اور متعدد اداروں پر اقتصادی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔غیرملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی یورپی کونسل کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں میں شامی رجیم کی مدد کرنے والی 8 شخصیات اور دو اداروں کو ہدف بنایا گیا ہے۔ یہ شخصیات اور ادارے اسد رجیم پر یورپی ممالک کی طرف سے عاید کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے تھے۔یورپی کونسل کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں جن شخصیات اور اداروں کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے ان میں یاسر عزیز عباس، ماہر برہان الدین المام ،وسیم قطان، عامر فوز ،صقر رستم، عبدالقادر صبرہ، خضر علی طہ اور عادل نور العلبی شامل ہیں۔اس کے علاوہ قاطرجی اور شام ہولڈنگ گروپ آف کمپنیز کو بلیک لسٹ کیا گیا ہے۔خیال رہیکہ یورپی یونین نے 2011کو شام میں اسد رجیم کی معاونت کرنے والی 277شخصیات اور 71کمپنیوں کو بلیک لسٹ کیا گیاتھا۔ پابندیوں میں یورپ میں ان کے اثاثوں کی بندش اور سفری پابندیاں شامل ہیں۔
تازہ ترین