• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چھوٹے دماغ والے زندگی بھر کیلئے اینٹی سوشل رویہ رکھتے ہیں

لندن ( پی اے ) چھوٹے دماغ کا تعلق طویل مدتی اینٹی سوشل رویہ سے ہوتا ہے۔ ایک ریسرچ میں انکشاف ہوا ہے کہ جو لوگ زندگی بھر چوری کرتے جھوٹ بولتے اور بلی انگ کرتے ہیں ان کے دماغ شاید چھوٹے ہوتے ہیں۔ 45 سالہ شخص کا ایم آر آئی سکینز میں سامنے آیا کہ اس کا بچین سے ہی اینٹی سوشل رویہ تھا اور اس کا سرفیس ایریا سکڑا ہوا تھا اور پتلے کورٹیکس حصے قبل ازیں کا تعلق ایسے ہی رویئے سے جوڑا گیا تھا۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ اس کا تعلق وراثتی ہے یا یہ کسی بسٹینس کی ابیوز‘ کم آئی کیو اور خراب دماغی صحت کی وجہ سے ہوتا ہے۔ ریسرچرز نے اس تحقیق کے دوران 700 والنٹیئرز کے دماغوں کے سکینز کیے وہ ان کے دماغوں پر بچین سے ہی سٹڈی کر رہے تھے۔ ان افراد کو تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ ریسرچرز نے پتہ لگایا کہ 80 افراد کے آخری گروپ میں جس میں وائلینٹ کرائم کرنے والے افراد شامل تھے کے دماغوں میں خاصا سٹرکچرل فرق تھا ۔اس ریسرچ ک نتائج جرنل لینسٹ سائکیٹری میں شائع ہوئے ہیں۔ ریسرچ میں پہلا روبسٹ ثبوت پیش کیا گیا ہے کہ جو لوگ تمام زندگی جرائم کرتے ہیں ان میں خاصا نیورو سائیکالوجیکل فرق ہوتا ہے جس کا آغاز بچپن سے ہوتا ہے۔ ماہرین کے مطابق بلوغت میں سماج دشمن روییہ ظاہر کرتا ہے کہ اس کا آعاز بچپن ہی سے ہوتا ہے اوربعد کی زندگی میں خراب جسمانی اور دماغی صحت کے خطرات بھی اسی سے منسلک ہوتے ہیں جس میں کسی حد تک معذوری بھی شامل ہے۔ یونیورسٹی کالج لندن سے تعلق رکھنے والی سرکردہ ریسرچر ڈاکٹر کرسٹینا کارلیسی نے کہا کہ شاید برین سٹرکچر میں فرق ان کیلئے سوشل سکلز ڈیولپ کرنے میں مشکلات پیدا کرتا ہے جو انہیں سماج دشمن رویئے سے بچا سکتے ہیں۔ ایک اور شریک مصنف پروفیسر ایسسی ویڈنگ نے کہا یہ ضروری ہے کہ اس گروہ کو مطعون نہیں کیا گیا تھا بلکہ انہیں ایسے لوگوں کے طور پر دیکھا جاتا ہے جنھیں ایسے سلوک کو روکنے کیلئے ہماری مدد اور ہمدردی کی ضرورت ہے۔ باتھ یونیورسٹی سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر گریم فیئرچائڈ نے کہا کہ یہ ریسرچ ایک اہم کنٹری بیوشن ہے لیکن یہ بتانا ممکن نہیں تھا کہ آیا دماغی ڈھانچے میں ابتدائی زندگی سے فرق موجود تھا جس نے زندگی بھر کیلئے اینٹی سوشل رویہ یا لائف سٹائل مثال کے طور پر منشیات یا الکحل کے استعمال ، تمباکو نوشی اور ناقص غذا جیسے طرز زندگی کے فرق کو نمایاں کیا ہو ۔
تازہ ترین