• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر ملکی کھلاڑیوں کے لیے ’کپتان چپل ‘ کا تحفہ

20 فروری سے شروع ہونے والے پاکستان کرکٹ کے سب سے بڑے میلے پاکستان سُپر لیگ کے مقابلوں سے پہلے ہی پشاور زلمی کے کھلاڑیوں کو مشہور زمانہ ’کپتان چپل ‘ بطور تحفہ دی گئی۔

پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی سمیت دیگر کھلاڑیوں نے پشاور سے تعلق رکھنے والے کپتان چپل بنانے والے چاچا نور الدين سے ملاقات کی۔

کپتان ڈيرن سيمی، شعيب ملک اور انگلش آل راؤنڈر ڈوسن کو کپتان چپل تحفے ميں دی گئی۔

یاد رہے کہ چاچا نورالدین وزیراعظم عمران خان کو بھی اپنی تیار کردہ پشاوری چپل پیش کر چکے ہیں۔

تازہ ترین