• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں مختلف پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے

کراچی میں مختلف پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے


کراچی میں کیماڑی آئل ایریا بند ہونے کی وجہ سے شہر کے متعدد علاقوں میں پیٹرول پمپس بند کردیئے گئے، جبکہ کھلے ہوئے پیٹرول پمپس پر لوگوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں۔

آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ کیماڑی آئل ایریا سے تیل کی سپلائی بحال کی جائے۔

انڈسٹری ذرائع کے مطابق پورٹ قاسم اور اطراف میں موجود ذخیروں سے تیل سپلائی ہو رہا ہے جبکہ پمپس مالکان کا کہنا ہے کہ کراچی کے بیشتر پمپس پر پیٹرول موجود ہے، کے پی ٹی کی جانب سے حکم کے بعد کیماڑی ایریا سے سپلائی جلد کھلنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین