• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری نے آٹے، چینی بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو قرار دے دیا

فواد چوہدی نے آٹے، چینی بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو قرار دے دیا


وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مہنگائی اور گندم کے بحران کا ذمہ دار صوبائی حکومتوں کو قرار دے دیا۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی حکومت اور اپنی پارٹی کے اہم اراکین کو اس معاملے سے علیحدہ کرلیا۔

فواد چوہدری نے کہا کہ آٹا، گندم بحران میں وفاقی حکومت ذمہ دار نہیں اور نہ ہی اس کی ذمہ داری جہانگیر ترین اور خسرو بختیار پر نہیں آتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آٹے کی فراہمی کا معاملہ دیکھنا صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے، چیف سیکرٹریز سے نہ مہنگائی کنٹرول ہو رہی ہے نہ گندم کا مسئلہ حل ہو رہا ہے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ چیف سیکرٹریز کی نالائقیاں وفاقی حکومت پر ڈال دی جاتی ہیں، اگر وہ وزیراعظم کی جگہ ہوتے تو پنجاب اور سندھ کے چیف سیکرٹری کو فارغ کر دیتے۔

تازہ ترین