• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PSL 5: کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا

PSL 5: کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا


کراچی ٹریفک پولیس نے روٹ پلان جاری کردیا ہے، پلان کے مطابق متبادل شاہراہوں پر میچز کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہوگا جبکہ مخصوص پارکنگ پوانٹس سے شٹل سروس چلے گئی۔

شہر میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن فائیو کے افتتاحی میچز 20 تا 23 فروری کھیلے جائیں گے، ٹریفک پولیس نے عوام کی رہنمائی کے لئے روٹ پلان جاری کردیا جس کے مطابق شارع فیصل سے براستہ کارساز نیشنل اسٹیڈیم ٹریفک کو آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

راشد منہاس روڈ سے براستہ ڈالمیا نیشنل اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی بند ہوگی جبکہ اسٹیڈیم آنے والی شاہراہ بھی بند ہوگی۔

لیاقت آباد سے براستہ حسن اسکوائر فلائی اوور بھی نیشنل اسٹیڈیم تک آنے کی اجازت نہیں ہوگی، یونیورسٹی روڈ پر نیوٹاؤن ٹرننگ سے نیشنل اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی، لیاقت نیشنل، آغاخان اسپتال آنے والوں و اطراف کے مکینوں کی رہنمائی کے لئے ٹریفک پولیس موجود ہوگی۔ یونیورسٹی روڈ، شہید ملت روڈ اور راشد منہاس روڈ ٹریفک کے لئے کھلے رہیں گے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق ضلع وسطی اور غربی کے شہریوں کے لئے حسن اسکوائر سے بائیں جانب یونیورسٹی روڈ پر پارکنگ ہوگی، ضلع ملیر اور شرقی سے آنے والے افراد بھی اپنی گاڑیاں و موٹرسائیکلیں پارک کرسکیں گے۔ شائقین کو شٹل سروس کے ذریعے ایکسپو سینٹر تک لایا جائے گا۔

ڈالمیا کے قریب غریب نواز فٹبال گراؤنڈ بھی پارکنگ پوائنٹ ہوگا، ضلع جنوبی اور اولڈ سٹی ایریا سے آئے شائقین کے لئے ایکسپو سینٹر گیٹ نمبر1 کے قریب پارکنگ ہوگی، آغاخان اسپتال کے قریب رعنا لیاقت علی گرلز کالج کا میدان بھی پارکنگ پوائنٹ ہوگا۔

تازہ ترین