• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران سے مذاکرات کل متوقع، چیزیں ٹھیک جارہی ہیں: جے ڈی وینس

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں، بات چیت میں چیزیں ٹھیک جارہی ہیں۔

امریکی میڈیا سے گفتگو میں جے ڈی وینس نے کہا کہ ان کا آئندہ 2 روز میں سوئٹزر لینڈ جانا متوقع ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کُشنر ایران سے مذاکرات کے لیے سوئٹزر لینڈ میں موجود ہیں، ایران سے مذاکرات کل متوقع ہیں۔

امریکی نائب صدر نے مزید کہا کہ ایران سے مذاکرات کے لیے چیزیں ٹھیک جا رہی ہیں، جنگ بندی برقرار رکھنے کے لیے پُراعتماد ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کو ایک اور موقع دینے جا رہے ہیں، ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کرنے کے شواہد نہیں ہیں۔

جے ڈی وینس نے یہ بھی کہا کہ جب ایرانی، قطری اور پاکستانی نمائندے پہنچیں گے تو ہم مذاکرات کی منصوبہ بندی کریں گے، ممکن ہے یہ کل ہی ہوجائے لیکن شیڈول میں ہمیشہ کچھ نہ کچھ تبدیلی آتی رہتی ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ وٹکوف اور کُشنر مذاکرات کے بعض تکنیکی پہلوؤں پر کام کر رہے ہیں، اُن سے بات ہوئی ہے، معاملات اچھے انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید