محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے ہنگو روڈ سے 2 بھتہ خوردہشت گرد گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد برآمد کرلیا گیا ہے۔
سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان 2010 میں پولیس چوکیوں پر حملوں اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث رہے ہیں،گرفتار ملزمان صدام حسین اور کفیل احمد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔ جو بھتہ وصولی میں بھی ملوث رہے ہیں۔
حکام کے مطابق ملزمان سی ٹی ڈی کو دیگر کئی واقعات میں مطلوب تھے۔ ان سے مزید تحقیقات کی جارہی ہے جس میں اہم انکشافات کی توقع ظاہر کی جارہی ہے۔