• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جامعات میں آئی بی اے سکھر کے تحت بھرتیاں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے، فپواسا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا) کے نائب صدر ڈاکٹر نعمت اللہ لغاری، سکریٹری ڈاکٹر کلیم اللہ بریچ اور کراچی یونیورسٹی ٹیچرز سوسائٹی کی صدر پروفیسر انیلا امبر ملک نے جامعات میں آئی بی اے سکھر کی جانب سے گریڈ 5تا 15 کی اسامیوں کے ٹیسٹ لے کر بھرتی کرانے کے سندھ حکومت کے فیصلے کی سخت مزمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو سخت احتجاج کریں گے، یوم سیاہ منائیں گےاور فیصلے کی واپسی تک تدریسی امور کا بائیکاٹ کریں گے۔ انھوں نے ایسے اقدامامت کو جامعات کی خودمختاری کے خلاف سازش قرار دیا ہے۔ انھوں نے کہا کہ سندھ حکومت جامعات کی خوودمختاری ختم کرنے کے اقدامات سے پرہیز کرے۔
تازہ ترین