• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محکمہ انرجی اورپنجاب یونیورسٹی میں مفاہمتی یاداشت پردستخط

لاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب کی تمام سرکاری یونیورسٹیز کو سولر انر جی پر منتقل کرنے کے منصوبے کے تحت گور نر ہاؤس لاہور میں محکمہ انرجی اور پنجاب یونیورسٹی کے در میان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوئے۔جبکہ گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی سمیت صوبے کی10بڑی یونیورسٹیز کو پہلے مر حلے میں سولر انر جی پر منتقل کیا جارہا ہے جسکے تحت سالانہ 256ملین روپے اور25سالوں کے دوران مجموعی طوپر 6ارب 41کروڑ روپے کی بچت ہوگی۔پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے سب کیمپس سمیت دیگر معاملات کو بات چیت کے ذریعے حل کر یں گے جسکے بہت جلد پر ائیوٹ یونیورسٹیز کے تنظیمی عہدیداروں سے صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن،چیئر مین ہائر ایجوکیشن کمیشن اور سیکرٹری ایجوکیشن کے ہمراہ باقاعدہ ملاقات کر وں گا۔۔اس موقعہ پر پر یس کا نفر نس کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز کو خود مختار بجلی کے نظام پر منتقل کیا جارہا ہے ۔ نہ صرف یونیورسٹیز کو سستی بجلی فراہم ہوگی بلکہ اضافی بجلی نیشنل گر یڈ کو بھی دی جاسکے گی۔
تازہ ترین